جشن آزادی:سکیورٹی و ٹریفک انتظامات، 3585اہلکار تعینات

جشن آزادی:سکیورٹی و ٹریفک انتظامات، 3585اہلکار تعینات

اسلام آباد، راولپنڈی، مری (خصوصی رپورٹر، خبرنگار، نمائندہ دنیا) وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کیلئے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا، فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے اسلام آباد پولیس کے 3000سے زائد افسر اور جوان فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک پلان کے تحت ایک ایس پی،4ڈی ایس پیز،28انسپکٹرز سمیت 585افسران اپنے فرائض انجام دیں گے ، ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خطرناک ڈرائیونگ ، ہیوی سائلنسروالی گاڑیوںاور غیر قانونی طور پر اسلام آباد آنے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے سی ٹی او سرفراز ورک نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ سری نگر ہائی وے ،ایکسپریس وے ،فیصل ایونیو،مری روڈ،سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو،پارک روڈ اور دیگر شاہراہوں پر55 ناکوں پر کارروائیاں کی جائیں گی۔ پارکوں، ما ر کیٹو ں اور عام مقامات پر خصوصی نفری تعینات اور تھانوں کی گشت کے علاوہ سی ٹی ڈی اورڈولفن فورس کے خصوصی دستے گشت کریں گے ۔ ادھر مری میں خصوصی ٹریفک پلان کے تحت ٹریفک پولیس کے 233 افسر فرائض انجام دیں گے ، ویو فورتھ روڈ ، بینک روڈ ، ہال روڈ ، کلڈنہ روڈ ، امتیاز شہید روڈ ون وے اور مال روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں