موسمیاتی تبدیلی، 20 ممالک کی تعاون کی یقین دہانی

موسمیاتی تبدیلی، 20 ممالک کی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے حوالے سے یہاں دو روزہ علاقائی اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔

 اجلاس میں جاپان، انڈونیشیا، لاؤس، ویتنام، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، اردن، منگولیا، مالدیپ اور مصر سمیت 20 ایشیائی ممالک کے تمام شریک پارلیمنٹیرینز نے وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مل کر کام کرنے کے مطالبے کی حمایت کا اعادہ کیا اور اپنی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے بعد 12 نکاتی اسلام آباد اعلامیہ برائے صنفی بااختیاریت برائے سبز معیشت بھی جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا جنسی عدم مساوات کی وجوہات سے نمٹنا اور ایشیائی ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان سیاسی اشتراک اور تعاون کے ذریعے ان سے خطاب کرنا اور علاقائی پالیسیوں کی ترقی اور ان کا حقیقی روح کے ساتھ نفاذ سبز معیشت کے اہداف کے حصول کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں