شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن وعامہ کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، اے آئی جی سپیشل برانچ یاسر آفریدی، ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب، ایس پی لا اینڈ آرڈر حاکم خان نے شرکت کی، اجلاس میں سکیورٹی اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، افسران نے آئی جی اسلام آباد کو امن وعامہ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔