شزہ فاطمہ سے ازبک سفیر کی ملاقات، آئی ٹی میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے گزشتہ روز ملاقات کی۔
جس میں آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔