پیٹرولنگ پولیس کے 27 کانسٹیبلز کی ہیڈکانسٹیبل عہدہ پر ترقی
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پیٹرولنگ پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر 27 کانسٹیبلوں کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی۔
ان میں ضلع راولپنڈی کے 8، اٹک کے 7، چکوال کے 9 اور جہلم کے 3 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ پروموشن کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی پیٹرولنگ محمد بن اشرف، ڈی ایس پیز ذوالفقار علی اور سید ذوالفقار گیلانی پر مشتمل کمیٹی کے اراکین نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا محکمانہ ترقی ہر افسر اور اہلکار کا حق ہے۔