ماڑی پٹرولیم کا ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ منصوبہ کا آغاز

ماڑی پٹرولیم کا ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ منصوبہ کا آغاز

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے قیام میں سرمایہ کاری کر کے نئی وسعت دینے کیلئے تیار ہے۔

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اپنے شراکت داروں سے مل کر سرکاری اور نجی اداروں کی وسیع رینج کیلئے ڈیٹا مینجمنٹ اور پروسیسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پاکستان بھر میں Tier-III، Tier-IV کے مصدقہ مقصد کیلئے ڈیٹا سینٹر ز تیار کر کے اس توسیع کی قیادت کرے گی۔ یہ ڈیٹا سینٹرز جامع کلاؤڈ سروسز فراہم کریں گے اس اقدام سے ڈیٹا سٹور یج، پروسیسنگ کیلئے محفوظ اور موثر انفراسٹرکچر بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ ۔کراچی میں منصوبے کی تقریب رونمائی میں سٹیک ہولڈرز اور ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں