نوجوان متشدد رویوں کی علامات، اسباب پہچانیں:تجزیہ کار نیکٹا

 نوجوان متشدد رویوں کی علامات، اسباب پہچانیں:تجزیہ کار نیکٹا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ’نوجوان امن کے سفیر‘ کے موضوع پر سیمینار، ماہرین نے امن کے فروغ اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا۔

نیکٹا کی سینئر تجزیہ کار زونی اشفاق نے کہا پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد ضروری ہے ۔ نوجوان متشدد رویوں کی علامات اور اسباب پہچانیں۔ مہمان خصوصی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں میں مثبت رویوں کی سمجھ بوجھ کو پروان چڑھانا چاہیے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اجتماعی کاوش ضروری ہے ۔ جامعہ کے شعبہ نفسیات کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نازیہ اقبال نے کہا نوجوان نسل کو ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنا اہم ہے جو نہ صرف بیداری پیدا کرتی بلکہ قیام امن میں فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں