زیر تربیت افسروں کا سیف سٹی کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

زیر تربیت افسروں کا سیف سٹی کا دورہ، آپریشنز بارے بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹیلی جنس بیورو اکیڈمی اسلام آباد کے کمبائنڈ انٹیلی جنس کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

 وفد کو سیف سٹی کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں سے متعلق بریفنگ دینے سمیت پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کرایا گیا اور ان کے طریقہ کار و افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد نے ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آبادشاکر حسین داوڑ سے ملاقات کی ،ڈی جی سیف سٹی نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،آن لائن ویمن پولیس سٹیشن ، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور پکار 15ہیلپ لائن جیسے اقدامات شامل ہیں۔ وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہریوں کی سلامتی اور جان و مال کے تحفظ، جرائم کے سدِباب میں اہم کردار ادا کر رہے اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں بھی انتہائی معاون ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں