منشیات، شراب، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 17 ملزم گرفتار

منشیات، شراب، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 17 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروش، شراب کے سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 17 ملزم گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ارباز سے 1 کلو 520 گرام چرس، فاروق سے 1 کلو 200 گرام چرس، حفیظ سے 1 کلو 150 گرام چرس، سدھیر سے 720 گرام چرس، محسن سے 540 گرام چرس، یونس اور فیضان سے سات سات سو گرام چرس، عاصم سے 520 گرام چرس، وسیم، فیصل قمر، عبداللہ، زوہیب، ساجد، سخی خان سے ایک ایک پستول 30 بور، زاہد، ساحل اور زعفران سے پانچ پانچ لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں