پانچ رکنی کار لفٹر گینگ سمیت 7 ملزم گرفتار، 10 گاڑیاں برآمد

پانچ رکنی کار لفٹر گینگ سمیت 7 ملزم گرفتار، 10 گاڑیاں برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے دو کارروائیوں میں 5 رکنی کار لفٹر گینگ سمیت 7 ملزم گرفتارکر کے 10 مسروقہ گاڑیاں، 2 رکشے، 4 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے انتہائی مطلوب 5 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی 10 مسروقہ گاڑیاں اور 2 رکشے برآمد کر لئے ، گرفتار ملزمان میں جہانگیر، خورشید، کامران، افتخار اور خاندان خان شامل ہیں ، برآمد شدہ گاڑیوں میں 4 کورولا، 2 مہران، 1 کورے، 2 پک اپ، 1 خیبر اور 2 رکشے شامل ہیں ، پولیس کے مطابق ملزمان شاپنگ مالز اور پارکنگ سے گاڑیاں چوری کرتے اور دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ماسٹر کی بھی برآمد کی گئی۔ ادھر تھانہ واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تابش اور گلفراز کو گرفتارکر کے 4مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں