خیبر پختونخوا میں ای سٹامپ پیپر کا آغاز، معاہدہ پر دستخط

خیبر پختونخوا میں ای سٹامپ پیپر کا آغاز، معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)بینک آف خیبر، بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پشاور میں ای-سٹامپنگ منصوبے کے آغاز کیلئے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔

 بینک آف خیبر ای سٹامپنگ کیلئے خیبر پختونخوا میں بطور کلیکٹنگ ایجنٹ کام کرے گا۔ شہری ویب پورٹل پر چالان بنا کر بینک آف خیبر کی کسی بھی برانچ میں مقررہ ڈیوٹی ادا کر کے فوری ای-سٹامپ سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ای-سٹامپنگ منصوبہ شہریوں کو چند منٹوں میں سٹامپ پیپر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بینک آف خیبر کے آن لائن پلیٹ فارم پر یہ عمل آسان بنانے سے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ عوامی رسائی میں بھی بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں