مقدمات کے چالان جلد یکسو کئے جائیں:سی پی او راولپنڈی

مقدمات کے چالان جلد یکسو  کئے جائیں:سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت کے پی آئی کے حوالے سے اجلاس، کارکردگی کے بنیادی اشاریوں کے حوالے سے تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 سی پی او نے سنگین مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے تمام افسران سے فرداً فرداً بریفنگ لی اور کہا زیر التواء چالان والے مقدمات کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے، ان مقدمات کے چالان بھی جلد یکسو کئے جائیں، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو شامل تفتیش کیا جائے۔ رواں سال 140 سے زائد منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزا ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں