زرعی شعبے میں کافی کام کی ضرورت ہے:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

زرعی شعبے میں کافی کام کی ضرورت ہے:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا زرعی شعبے میں ترقی کیلئے بین الاقوامی سطح پر تجربات سے استفادہ کر کے ہم مقامی معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ملک کے دور دراز علاقوں میں زرعی شعبے میں کافی کام کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے جس کے تحت بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں سیدال خان نے سیکرٹری پاور ڈویژن فخر عالم عرفان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کو بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم سرگرم عمل ہیں حکومت آئی پی پیز اور دیگر بجلی سے متعلقہ امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ بلوچستان میں دور دراز کی آبادیوں کو بھی بجلی کی سہولت فراہم کی جائے ۔ سیکرٹری پاور نے انہیں صوبہ بلوچستان میں جاری پاور ڈویژن کے منصوبہ جات اور ملک بھر میں بجلی کی پیداوار شارٹ فال اور صوبہ بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ سمیت متعدد منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں