نا قص کا رکر دگی:صدر زون پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس جاری

 نا قص کا رکر دگی:صدر زون  پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت صدر زون پولیس افسروں کے ساتھ اجلاس، ڈی آئی جی نے صدر زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔۔

 اچھی کارکردگی پر افسران کو شاباش دی اور نا قص کا رکر دگی والے افسران کو شوکا ز نوٹس جا ری کئے ، انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تمام ایس ایچ او ز کی زیر نگرانی کرائم کنٹرول ٹیمیں اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں