آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں، پولیس افسروں کے مسائل حل کیلئے احکامات جاری

آئی جی کی کھلی کچہری، شہریوں، پولیس  افسروں کے مسائل حل کیلئے احکامات جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

 شہریوں و پولیس افسروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی متعلقہ افسران مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ بھجوائیں۔ تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاتر میں مقررہ ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں