فارما سیکٹر کی ترقی کیلئے سازگار پالیسیاں ترجیح:کوآرڈینیٹر ہیلتھ

فارما سیکٹر کی ترقی کیلئے سازگار پالیسیاں ترجیح:کوآرڈینیٹر ہیلتھ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا وزیراعظم ادویات سازی کے شعبے کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

 فارما سیکٹر کی ترقی کیلئے معاون اور سازگار پالیسیوں کو نافذ کرنا حکومت کی ترجیح ہے، چند سالوں میں فارما انڈسٹری کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، دواسازی کی مقامی پیداوار اور برآمدات دونوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ساتویں فارما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا پاکستان کی اندرون ملک 90فیصد ضروریات مقامی فارما انڈسٹری سے پوری ہوتی ہیں۔ فارماصنعت میں ہونے والی سرمایہ کاری کا حجم اربوں ڈالرز ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کیے ہیں۔ ڈریپ کا نظام ڈیجیٹائز اور لائسنسنگ رجسٹریشن نظام آن لائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا معیاری ادویات سازی کیلئے ڈریپ بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں۔ لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کی آٹومیشن کے نتیجے میں تیز تر اور شفاف کارروائیاں ہوئی ہیں ۔ ڈریپ میں زیر التوا درخواستوں کو نمٹا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں