ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزی:مزید 8 افراد گرفتار، بلڈنگ سیل

ڈینگی ایس او پیز خلاف ورزی:مزید 8 افراد گرفتار، بلڈنگ سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا، بلڈنگز بھی سیل کر دی گئیں۔

اے سی انڈسٹریل ایریا کی ایف 8 میں زیر تعمیر عمارات میں انسپکشن کے دوران پازیٹو لاروا ملنے پر ایک بلڈنگ سیل کر کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر کی جانب سے سیکٹر جی 15 کے سکولز میں انسپکشن کے دوران سکول میں لاروا کی افزائش پر سکول انتظامیہ کے 3 افراد گرفتار کئے گئے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی، شہری ضلعی انتظامیہ کی انسداد ڈینگی مہم کا حصہ بن کر اس بیماری کا خاتمہ کرنے میں مدد کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں