اخبارات کا مستند معلومات فراہمی میں کلیدی کردار:ایاز صادق

اخبارات کا مستند معلومات فراہمی میں کلیدی کردار:ایاز صادق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، صحافی حضرات اور میڈیا پروفیشنلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 اخبارات سمیت ذرائع ابلاغ معلومات کی فراہمی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اخبارات شہریوں کو مستند اور قابل اعتماد معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، درست اور حقائق پر مبنی خبریں معاشرے میں سچائی، امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، پارلیمان نے ہمیشہ آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے قانون سازی کی ہے، اخبارات ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں جعلی خبروں کی روک تھام اور حقائق پر مبنی معلومات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہیں، اخبارات سیاسی شعور اجاگر کرنے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اخباری صنعت کی ترقی اور فروغ کے لیے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں