بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کرا رہا:امیر مقام

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کرا رہا:امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی انتخابات کروا رہا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ الیکشن مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ڈاکٹر نجیب نقی اور سردار طارق محمود شامل تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈھونگ انتخابات، آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت پاکستان اور مسلم لیگ ن اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں