او جی ڈی سی ایل:تاریخی سہ ماہی 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان

او جی ڈی سی ایل:تاریخی سہ ماہی 40 فیصد کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے حتمی سہ ماہی کوارٹر کیلئے فی شیئر 4 روپے (40 فیصد) کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلے سے ادا شدہ انٹیرم ڈیویڈنڈ کے علاوہ ہے، جو اس سال 6.10 روپے (61 فیصد شیئر ہولڈر زکو دیا جا چکا ہے) جس سے مالی سال 2024 کیلئے مجموعی ادائیگی 101 فیصد ہوگئی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز مالی نتائج کا اعلان کیا، 463.698 ارب روپے کی نیٹ سیلز کے ساتھ 208.976 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، فی شیئر آمدنی 48.59 روپے رہی۔ کمپنی نے قومی خزانے میں ٹیکس ڈیویڈنڈ اور رائلٹی کی مد میں 218 ارب روپے جمع کرائے۔ کمپنی نے پیداوار میں بہتر حکمت عملی کے ذریعے تقریباً 34 ارب روپے سالانہ بچت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں