راولپنڈی کینٹ بورڈ کا سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی کینٹ بورڈ کا سکولوں میں  ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کا آغاز

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کینٹ بورڈ نے سہام پبلک سکول میں ڈینگی سے بچاؤ آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں ایڈیشنل سی ای او نے ڈینگی سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر طلبا وطالبات کو بریفنگ دی،اُن کے ہمراہ چیف پبلک ہیلتھ آفیسر ناصر حسین، ہارٹی کلچر اورکینٹ بورڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔ سی ای او سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر ایڈ یشنل سی ای او عمیرمحبوب نے سہام، چمن آباد، نیوویسٹریج، مصریال کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں