سی آئی ڈی سی اے کا ایچ ا ی سی سے تعاون مضبوط بنانیکا عزم

سی آئی ڈی سی اے کا ایچ ا ی سی سے تعاون مضبوط بنانیکا عزم

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی(سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین مسٹر لو ژاؤہوئی نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔

 چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، استقبال کرتے ہوئے چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے اعلیٰ تعلیم کے تمام منصوبوں کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے سی پیک کے تحت زیرغور لانے کیلئے تین بڑے منصوبوں سمارٹ کلاس رومز کے دوسرے فیز، یونیورسٹیوں کی سولرائزیشن اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگراموں کے ذریعے انسانی وسائل کی استعداد کار میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں