پنجاب بھر میں اساتذہ کا 5 اکتوبر کو یوم سیاہ منانیکا اعلان

پنجاب بھر میں اساتذہ کا 5 اکتوبر کو یوم سیاہ منانیکا اعلان

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے، اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف اساتذہ تنظیموں نے۔۔۔

 5 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کااعلان کردیا، گرینڈ ٹیچرزالائنس نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے، احتجاجی مظاہروں میں شریک اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت پانچ اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا جا ئیگا، اس دن اساتذہ سکولوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر حاضری دیں گے جبکہ سکولوں میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کا بھی بائیکا ٹ کیا جا ئیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں