پی این ایم سی واے ایچ پی سی کو ضم کرکے نیا ایکٹ بنانیکا فیصلہ

پی این ایم سی واے ایچ پی سی کو ضم کرکے نیا ایکٹ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)کابینہ ڈویژن کے احکامات پر پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو ضم کرکے نیا ایکٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے سپیشل سیکرٹری مرزا ناصر الدین کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔ کمیٹی میں وزارت قانون اور وزارت صحت کے حکام اور صدر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل، صدر پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو شامل کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت نے نیا ایکٹ بنانے کے لئے پہلا مشاورتی اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ رائٹ سائزنگ منصوبے پر عمل کے لئے پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل اور پاکستان الائیڈ ہیلتھ کونسل کوضم کیاجائے گا۔ سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی نئی کونسل کی تشکیل کے لئے ایکٹ کا مسودہ تیار کرے گی جس کو کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں