طبی بے ضابطگیوں پر ایک ماہ میں 25 کلینکس سیل کیے گئے

 طبی بے ضابطگیوں پر ایک ماہ میں 25 کلینکس سیل کیے گئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف طبی بے ضابطگیوں پر 25 کلینکس کو سیل کر دیا۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر 197انسپکشن کیں ،سیل ہونیوالی اسٹیبلشمنٹس میں کیپٹل ڈینٹل کلینک، عباس کلینک، حسن ہومیوپیتھک، دی ڈینٹسٹ، فیملی ڈینٹل کلینک، الاحسان کلینک، ظاہر کلینک، احمد اینڈ گل کلینک، ٹوتھ ڈیزائنر، دلاور کلینک، جنت زیب فارمیسی، اذان کیئر کلینک، نگینہ کلینک، وحید میڈیکل کلینک، ثنا کلینک، دعا کلینک اور میٹرنٹی ہومز، تھری ڈی ہیلتھ کیئر کلینک، ابراہیم ڈینٹل کیئر، شاہ کلینک، آصف فیملی کلینک، جیلانی د وا خانہ، فیملی ڈینٹل زون، ہیئر گرو ٹرانسپلانٹ، کیپٹل ڈینٹل، علی ہیلتھ کیئر میٹرنٹی شامل ہیں۔ انہیں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن نہ کروانے ، صحت و صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں