بائیک لفٹرز گرفتار، چوری شدہ 8 موٹرسائیکل برآمد

بائیک لفٹرز گرفتار، چوری شدہ 8 موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 8 موٹرسائیکل اور 34 ہزار روپے برآمد کرلیے۔

تھانہ پیرودہائی پولیس نے شہریار، اکرام، تاج الدین اور اکرام خان کو گرفتارکر کے 29 ہزار روپے، تھانہ پیرودہائی پولیس نے علی رضا اور نوید کو گرفتارکرکے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے جبکہ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے اظہر نامی ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیا جو ایک دن قبل تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ سے چوری کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں