منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 17 ملزم گرفتار

 منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 17 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فرو شی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے 7 کلو سے زائد منشیات، 9 پستول اور 30 لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے اشفاق سے 1 کلو 350 گرام ہیروئن، کیلس پرویز سے 1 کلو 800 گرام چرس، پرویز سے 1 کلو 700 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اصغر سے 550 گرام افیون، تھانہ رتہ امرال پولیس نے فرحان سے 1 کلو 650 گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اشرف سے 630 گرام چر س برآمد کی۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے فرحان سے پستول، تھانہ پیرودہائی پولیس نے احسان اللہ سے پستول، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے عادل سے پستول، تھانہ سول لائنز پولیس نے دانش سے پستول، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عدنان سے پستول، گوجر خان پولیس نے وقاص رضا سے پستول، روات پولیس نے منظر عباس سے پستول ، عدیل سے پستول، تھانہ چکری پولیس نے نعمان سے پستول، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ظفر اقبال سے 10 لٹر شراب، تھانہ آر اے بازار پولیس نے زبیر علی سے 20 لٹر شراب برآمد کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں