ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے، ایس ایس پی ٹریفک

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے، ایس ایس پی ٹریفک

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے، تمام افسران شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں