شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، سی پی او

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے، سی پی او

راولپنڈی(خبر نگار)سی پی او خالد ہمدانی نے تھانہ کینٹ اور وارث خان میں کھلی کچہری منعقد کی۔

 انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے اور فوری کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے، بہترین پبلک سروس ڈ لیوری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں