وفاقی محتسب کی ٹیم کا دورہ ایئر پورٹ، مسافروں کی شکایات سنیں

 وفاقی محتسب کی ٹیم کا دورہ ایئر پورٹ، مسافروں کی شکایات سنیں

اسلا م آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعین اداروں کے خلاف بدانتظامی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 سینئر ایڈوائزر سید آصف شاہ کی سربراہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں اورایئر پورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ وفاقی محتسب کی ٹیم میں بیرون ملک پا کستا نیوں کے شکایات کمشنر ڈاکٹر انعام الحق جا وید، ڈپٹی ایڈ وائزر (عملد رآمد) ونگ پر ویز حلیم راجپوت اور کنسلٹنٹ (میڈیا) خالد سیال شامل تھے۔ ٹیم نے یکجا سہولتی ڈیسک ،نیشنل وانٹرنیشنل لاؤنجز، سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں