عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں الیکشن غیر قانونی قرار دے، رانا قاسم

 عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں الیکشن غیر قانونی قرار دے، رانا قاسم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ انتخابات کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے ان غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔رانا قاسم نون نے کہاکہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے یہ نام نہاد انتخابات جمہوریت اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی توہین ہیں ۔ یہ انتخابات نہ تو آزاد ہیں اور نہ ہی شفاف، بلکہ ان کے نتائج پہلے سے طے شدہ ہیں ،انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کو غیر قانونی قرار دیں ۔ممتاز حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت ان انتخابات کے ذریعے تین جھوٹے بیانیے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر کوئی بین الاقوامی مسئلہ نہیں ، حالات معمول کے مطابق ہیں، مقامی حکومتیں بخوبی کام کر رہی ہیں۔ مشال حسین ملک نے کہا بھارتی حکومت ان انتخابات کو بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے، خطے میں دیرپا امن کے لیے شفاف مذاکرات ہی واحد حل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں