شہر کاری اور آبادی میں اضافہ بڑا چیلنج، احسن اقبال

شہر کاری اور آبادی میں اضافہ بڑا چیلنج، احسن اقبال

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل اربن پلاننگ فریم ورک کا اجلاس منعقد ہوا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل اربن پلاننگ فریم ورک کا بنیادی مقصد شہروں کو بہترین گورننس، موثر شہری منصوبہ بندی، جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم اور بہتر سکیور ٹی کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، انہوں نے کہا شہر کاری اور آبادی میں اضا فہ ملک کے شہروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، ہمیں اس کے حل کے لیے زمین کے انتظام، زوننگ اور ماہر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی اراضی کو غیر ضروری طور پر ہاؤسنگ سکیموں میں تبدیل کرنے سے روکنے کے لیے جامع پالیسی وضع کی جائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اربن پلاننگ فریم ورک کے ذریعے شہروں کو محفوظ، لچکدار اور رہنے کے قابل بنانے کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین مربوط تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں احسن اقبال نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ایک جامع اور پائیدار اربن پلاننگ فریم ورک تیار کیا جائے، جو دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں