چین کے 75 ویں قومی دن پر خیبر پختونخوا ہاؤس میں تقریب

چین کے 75 ویں قومی دن پر خیبر پختونخوا ہاؤس میں تقریب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چین کے 75 ویں قومی دن پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقدکی گئی جس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور چین کے سفیرجیانگ ژائی ڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

بابر سلیم سواتی نے کے پی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے گہری ہے، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ بابر سلیم سواتی نے خیبر پختونخوا چائنہ اکنامک زون قائم کرنے کی پیشکش کی۔ چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا چین کے قومی دن پر شاندار تقریب کے انعقاد پر خیبر پختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں