راولپنڈ ی کے مختلف علاقوں میں 71وارداتیں ،شہری غیر محفوظ
راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی71وارداتوں میں شہریوں کو ایک گاڑی، 20موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔
دھمیا ل سے عبدا لہا دی کی گاڑی چور ی ہو گئی ، صادق آباد پولیس کو ہادی مسعود نے بتایا کہ صادق آبادجارہاتھاکہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے موبائل فون، 35ہزارروپے چھین لیے ۔گنج منڈی پولیس کو عصمت بی بی نے بتایا کہ دوران خریداری گا ڑی سے پرس، دو موبائل فون، گاڑی کی رجسٹریشن ،شناختی کارڈ، نقدی اور دیگر سامان چوری ہو گیا۔ بنی پولیس کو شبنم ناز نے بتایا کہ کسی نے میرے سکول کی بلڈنگ سے گیس میٹرچوری کرلیا۔نیو ٹاؤن پولیس کو محمددلشاد نے بتایا کہ کمرے سے 2 لیپ ٹاپ ودیگر سامان چوری ہو گیا ۔نصیرآباد پولیس کو محمد ذیشان نے بتایا کہ کمرے سے 195000 روپے ، 6 لاکھ کے طلائی زیورات چوری ہو گئے ۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔