اسلامی یونیورسٹی ، دو طلبا تنظیموں میں تصادم ، 5زخمی

 اسلامی یونیورسٹی ، دو طلبا تنظیموں میں تصادم ، 5زخمی

اسلام آباد(دنیا نیوز، خصوصی رپورٹر )اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فریقین کے 5 طلبا زخمی ہو گئے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق جھگڑا تنظیم پختونخوا اوراسلامی جمعیت طلبا کے درمیان ہوا ، اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ ایس پی انڈسٹریل ایریا ، پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئی ، پولیس نے تصادم کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ دریں اثنا اسلامی یونیورسٹی میں آٹھ اور نو نو مبر کو منعقد ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات منسوخ کر کے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ، مذکورہ امتحانات اب گیارہ اور بارہ نو مبر کو منعقد ہو ں گے ، ڈائر یکٹوریٹ اکیڈمکس و امتحانات نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں