مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے کا ماسٹر پلان متفقہ منظور

مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے کا ماسٹر پلان متفقہ منظور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام پانچویں عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ویو پوائنٹ منصوبے کے ماسٹر پلان کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

 مسمار کیے گئے ریسٹورنٹ کا ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا، لانٹانا (پھولدار پودا) کے خاتمہ اور ری وائلڈنگ (قدرتی حیات کی بحالی) کا کام آئندہ بارشوں کے آغاز سے شروع ہو جائے گا۔ ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان منصوبے کیلئے مالی معاونت کرے گا۔ ماسٹر پلان اور مکمل شدہ انوائرمنٹل امپیکٹ اسیسمنٹ منظوری کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو پیش کی جائے گی۔ منصوبہ کے تحت چہل قدمی کے راستے، Open-Air Amphitheater، عکس کرنے والا پول، بچوں کیلئے پلے ایریا، بزرگوں کے بیٹھنے کی جگہیں، جائے نماز، وزیٹر انفارمیشن سینٹر، دفاتر کیلئے جگہ فراہم کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں