ایچ ای سی ڈیجیٹل لرننگ، سکلز انرچمنٹ انیشیٹو فیز IIIکا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے ڈیجیٹل لرننگ اینڈ سکلز انرچمنٹ انیشیٹو فیز تھری کا آغاز کر دیا۔۔۔
یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ طلباء اور فیکلٹی کو ڈیجیٹل لرننگ کے مواقع ملیں گے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا دو طرفہ شراکت داری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کیلئے آن لائن سرٹیفکیشن اور کورسز فراہم کرنے کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ یقینی بنانا ہے۔ کورسیرا انٹرنیشنل گورنمنٹس کے ڈائریکٹر میٹ کلین نے کہا یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ایچ ای سی پاکستان ملک کے نوجوانوں کیلئے تعلیم اور ہنر مندی تک رسائی بہتر بنا کر اہم رجحانات کوفروغ دے رہا ہے۔