کالجز کی کارکردگی جائزہ، ڈویژن سطح پر 9کمیٹیاں تشکیل

کالجز کی کارکردگی جائزہ، ڈویژن سطح پر 9کمیٹیاں تشکیل

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے کالجز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژن سطح پر 9کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو 28نومبر تا 7دسمبر نئے داخلوں کے حوالے سے اہداف چیک کریں گی۔

جن پرنسپلز نے اپنے اندراج کے اہداف (100فیصد اور اوپر) سے زیادہ حاصل کیے انہیں آؤٹ سٹینڈنگ کا درجہ ملے گا، انہیں شیلڈ ، سرٹیفکیٹ اور 100فیصد اعزازیہ (ایک رننگ بنیادی) سے نوازا جائے گا۔ دوسری کیٹیگری کے تحت اندراج کا 90تا 100فیصد ہدف حاصل کرنے والے پرنسپلز کو بہترین درجہ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ تیسری کیٹیگری میں 80تا 90فیصد اندراج کا ہدف حاصل کرنے والے پرنسپلز کو اچھا درجہ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اے اینڈ جی 7دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کریں گے اور رپورٹ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو دیں گے جس پر کالجز کے پرنسپلز اور سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں