سانحہ پارہ چنار کے خلاف جی سکس امام بارگاہ کے باہر مظاہرہ
اسلام آباد، واہ کینٹ (اپنے رپورٹر سے، نامہ نگار) سانحہ پارہ چنار کے خلاف اسلام آباد میں بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔۔۔
جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے غم و غصے کا اظہار اور شدید نعرے بازی کی۔ سید ناصر شیرازی نے کہا اگر خیبر پختونخوا حکومت ایک سڑک کی حفاظت نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے۔ ادھر جی ٹی روڈ ٹیکسلا چوک میں واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا دیا گیا، مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کی نااہلی کا نوٹس لے، ہر فورم پر بات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔