وزارت خارجہ بھارت سے سموگ معاملہ اٹھائے:صدر آر سی سی آئی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے چیمبر عہدیداروں اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سموگ کے باعث معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور۔۔۔
معاشی ترقی کو درپیش چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا وزارت خارجہ اپنی سطح پر بھارت سے سموگ کا معاملہ اٹھائے، سموگ صرف ماحولیات کا مسئلہ نہیں یہ براہ راست معیشت کو متاثر کر رہی ہے، سموگ کے باعث تمام ٹریڈ شپمنٹ کنٹینرز کی نقل و حمل تاخیر کا شکار ہے، فارما سمیت تمام سیکٹرز کو خام مال تاخیر سے مل رہا، کاروباروں اور انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی اے ڈاکٹر محمد ضیغم نے کہا ماحول دوست وہیکلز متعارف کرانے کیلئے الیکٹریکل وہیکلز پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔