نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی، ٹیکس لا میں سرچ آپریشنز

نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی، ٹیکس لا میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشنز کیے، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔

 سی پی او خالد ہمدانی کی ہدایت پر سرچ آپریشنز تھانہ ریس کورس، تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔ سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، اس دوران مجموعی طور پر 92گھروں، 46دکانوں، 3ہوٹلز اور 185شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں