طب کے شعبے میں بہت کام کی ضرورت ہے:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا طب کے شعبے میں بہت کام کی ضرورت ہے۔۔۔
تعلیم اور تحقیق کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کر نا ہو گا، بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو جدید سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لورالائی میڈیکل کالج ہمارا قیمتی اثاثہ اور علاقے کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میڈیکل کالج کے ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں شامل طلبا کے نمائندوں نے انہیں بریفنگ دی، کالج کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدانوں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بھی بتایا۔