اسٹامپ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11دکانیں سیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر غیر رجسٹرڈ اسٹامپ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں چھ اسٹامپ فروشوں کی دکانیں سیل کر دیں۔۔۔
تجاوزات قائم کرنے پر بھی پانچ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایف ایٹ مرکز، آئی ٹین اور دیگر علاقوں میں 23اسٹامپ فروشوں کی انسپکشن کی گئی، بغیر لائسنس کام کرنے والے 6اسٹامپ فروشوں کی دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 5دکانوں کو تجاوزات قائم کرنے پر سیل کیا گیا۔ اسٹامپ فروشی کے حوالے سے دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی اسٹامپ فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔