سانحہ کرم سنگین، سنجیدہ اقدام نہ ہوا تو نہ رکنے والا احتجاج ہوگا:ساجد علی نقوی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا سانحہ کرم سنگین واقعہ ہے۔۔۔
انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا اگر ظالموں و قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کیلئے سنجیدہ اقدام نہ ہوا تو نہ رکنے والا اور نہ تھمنے والا احتجاج ہوگا۔ جس طرح مسافروں کو نشانہ بنایا گیا اس سے واضح ہو گیا یہ زمینی تنازع نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا۔ انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھائے جائیں۔