دفاتر میں سرکاری ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کی ہدایت

دفاتر میں سرکاری ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کے علاوہ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس میں بھی جہاں بائیو میٹرک حاضری نہیں وہاں فوری بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے۔۔۔

سرکاری افسر اور حکام کی سیلری بائیو میٹرک حاضری سے لنک کی جائے گی، دفاتر میں غیر ضروری غیرحاضریوں کی وجہ سے عوام کے اہم کام زیرالتوا پڑے رہتے ہیں، ایک ہفتے بعد وہ تمام دفاتر کا دورہ کر کے بائیو میٹرک حاضری اور افسروں و اہلکاروں کی موجودگی کی جانچ کریں گے۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی جائزہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع کا تفصیلی ایمرجنسی ریسکیو ریلیف پلان تیار کریں۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی، ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، مانیٹرنگ کیلئے تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں، تعطل کی شکار میگا سکیمز کی لسٹ رپورٹ کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں