منشیات کے 2 سپلائرز کو 21 سال قید، 4 لاکھ جرمانے کی سزائیں
راولپنڈی (خبر نگار) ماتحت عدالتوں سے دو منشیات سپلائرز کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 4 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں۔
معزز عدالت نے مجرم عمیس احمد کو 12 سال قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، اسے دھمیال پولیس نے 1800گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ معزز عدالت نے مجرم عمر خان کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، اسے آر اے بازار پولیس نے 2100 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔