حکومت کمزور تر اور اسٹیبلشمنٹ مزید طاقت ور ہوگئی:لیاقت بلوچ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنا ختم ہوا، حکومت کمزور تر اور اسٹیبلشمنٹ مزید طاقت ور ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل تلاش کیا جائے گا تو سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔ احتجاج سیاسی جمہوری آئینی حق ہے لیکن بحرانوں کے گرداب سے ملک و مِلت کو نکالنے کے لیے سیاسی قیادت کو قومی ترجیحات پر ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔