پولن والے درخت تبدیل کرنے کی ضرورت:کوآرڈیینٹر قومی صحت

پولن والے درخت تبدیل کرنے  کی ضرورت:کوآرڈیینٹر قومی صحت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈیینٹر وزارت قومی صحت ڈاکٹر مختار برتھ نے کہا اسلام آباد سے پولن پیدا کرنے والے درختوں کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد کے پھلتے پھولتے درخت اور پودے زیادہ مقدار میں پولن خارج کرتے ہیں۔ اجلاس میں سی ڈی اے نے پولن کی مقدار کم کرنے اور ایف 9پارک کے علاقے میں کیے گیے اقدامات اور کوششوں سے آگاہ کیا اور کاغذی شہتوت کے درخت ختم کرنے کیلئے منصوبہ پیش کیا۔ ڈاکٹر مختار نے اجلاس میں کہا وزارت اور سٹیک ہولڈرز فوری اقدامات اور الرجی کیسز میں کمی کیلئے جامع منصوبہ پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں