لگژری ہوٹلز کیلئے پلاٹس نیلامی، بولی کا عمل 17 دسمبر کو مکمل

لگژری ہوٹلز کیلئے پلاٹس نیلامی، بولی کا عمل 17 دسمبر کو مکمل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو فائیو سٹار ہوٹلز کیلئے مختص پلاٹس کی اوپن نیلامی اور سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ سے متعلق اجلاس میں شرائط و ضوابط کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 جس میں بتایا گیا کہ لگژری ہوٹلز کیلئے پلاٹس کی بولی کا عمل 17 دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے سی ڈی اے کے متعارف کرائے گئے حالیہ اقدامات میں آسان ادائیگی کا پلان، آسان شرائط و ضوابط اور مختلف مراعات بھی شامل ہیں۔ محمد علی رندھاوا نے کہا یہ اقدامات اسلام آباد کو سیاحت، کاروبار اور جدید شہری زندگی کیلئے عالمی مرکز کے طور پر منوائیں گے، سرمایہ کاروں، اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، پاکستانی سفارتخانوں اور مشنز کو اس عمل میں شامل کیا جائے تا کہ وہ سرمایہ کاری کے مواقع کی آگاہی پیدا کر سکیں۔ بتایا گیا کہ سیکٹر C-14میں ان اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی جو امریکی ڈالرز میں سرمایہ کاری کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں