سی اے ایس ایس کے زیر اہتمام سیمینار، ماہرین کی شرکت

سی اے ایس ایس کے زیر اہتمام  سیمینار، ماہرین کی شرکت

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیور ٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا ’’پاکستان کیلئے ایک مستحکم اقتصادی مستقبل کی تشکیل آئی ایم ایف کے بعد: چیلنجز اور امکانات‘‘۔

تقریب میں نامور ماہرینِ اقتصادیات اور دانشوروں نے شرکت کی، ندا خٹک، ڈاکٹر رشید امجد، ڈاکٹر خاقان نجیب، الماس حیدر نے خطاب کیا۔ ایئر مارشل عاصم سلیمان (ریٹائرڈ) صدر سی اے ایس ایس لاہور و دیگر نے پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے نئے امکانات کا جائزہ بھی لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں